Sad Poetry is sharing the best ever collection of Bewafa Poetry In Urdu – بے وفا شاعری. Best 2 Lines Bewafa Shayari with Images.
Urdu Bewafa Poetry – بے وفا شاعری will help you to express your feelings and emotions and your sadness.
بھولنا تھا تو یہ اقرار” کیا ہی کیوں تھا
بے وفا” تو نے مجھے پیار کیا ہی کیوں تھا
بے وفائی وہ گناہ ہے جس کی معافی نہیں ہوتی
جان لیتا ہے عشق صرف وفا کافی نہیں ہوتی
بے وفائی تو ٹھیک ہے لیکن
بد کلامی کی کی کیا ضرورت تھی
یقین کر کہ یہی ہے بجھے دلوں کا علاج
تری وفا، تری چاہت، ترا گماں، اور پھول
چھپا لینا جو اصلی ماجرا تھا
بتا دینا کہ میں ہی بے وفا تھا
یہ شہر چھوڑنا ہے مگر اس سے بیشتر
اس بے وفا کو اک نظر دیکھنا بھی ہے
محبت عبادت ہے___یہ___میں مانتا ہوں
پر لوگ بے وفائی کر کے کافر بنا دیتے ہیں
بے وفا لکھتے ہیں وہ اپنے قلم سے مجھ کو
یہ وہ قسمت کا لکھا ہے جو مٹا بھی نہ سکوں
رہنے دے یہ کتاب تیرے کام کی نہیں
اس میں لکھے ہوئے ہیں وفاؤں کے تذکرے
میں کیا بتاؤں کسی بے وفا کی مجبوری
کبھی خیال جو آیا تو آنکھ بھر آئی
Read:- Sad Poetry In Urdu 2 Lines| Urdu Shayari
Urdu Bewafa Poetry – بے وفا شاعری
وفا کی لاج میں مجھ کو منا لیتے تو اچھا تھا
انا کی جنگ میں اکثر جدائ جیت جاتی ہے
تو اس طرح سے مرے ساتھ بے وفائی کر
کہ تیرے بعد مجھے کوئی بے وفا نہ لگے
مانا کہ ، محبت ہے خدا اور خدا ہے محبت
لیکن وفا آج کل زماں سے روٹھ سی گئی ہے
میں سن کے اس کی سب باتیں فقط اتنا ہی کہتا ہوں
کہاں آپ؟ کہاں وفا بس کیجئے … رہنے دیجئے
بڑی ترتیب سے برباد ہوئی یہ چار دن کی زندگی
یار ملا، محبت ہوئی، بے وفا نکلا اور پھر زندگی گزرگئی
کچھ وقت کی روانی نے ہمیں یوں بدل دیا
وفا پر اب بھی قا ئم ہیں پر محبت چھوڑ دی ہم نے
باتیں ایسی کے وفا ان پر ختم
جب نبھانے کی بات ہوئی تو مجبور نکلے
زمانہ چھان کر میں نے کیا تھا منتخب تم کو
یہ میری بد نصیبی تھی کہ تم بے وفا نکلے
میں تیرے بے وفا ہونے سے پریشان نہیں
دل لگانے کو ابھی سارا جہان باقی ہے
ھر دل کے مقدر میں محبت نہیں ھوتی
ھر شخص سے ھر شخص وفا بھی نہیں کرتا
اردو بے وفا شاعری
وفا کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں
یہ خاصیت خون اور نسلوں میں پائی جاتی ہے
نہیں آتا ہمیں وفاؤں سے دامن بچا لینا
تم ہی پہ جان دیں گے کسی دن آزما لینا
خوب تماشا ہے مٹی کے بنے لوگوں کا
اگر بيوفائی کرو تو روتے ہيں اور وفا کرو تو رلادیتےہیں
تمہیں بے وفا کہنے کی جرات تو نہیں لیکن
اتنا ضرور کہنا ہے کہ وفائیں یوں نہیں ہوتیں
حالات بے وفا ہو سکتے ہیں ہم بے وفا نہیں
کوئی لاکھ ہم سے خفا ہو ہم کسی سے خفا نہیں
مجھ سے وفا نہ کر کہ وفا مرگِ عشق ھے
مجھ کو فریب دے کہ محبت جواں رھے
اس قدر مسلسل تھیں شدتیں جدائی کی
آج پہلی بار اس سے میں نے بے وفائی کی
میری وفاوں کا اتنا تو صِلہ دو
گھر بلا کر ایک کپ چائے ہی پلا دو
جب تک نہ لگے بے وفائی کی ٹھوکر
ہر کسی کو اپنی محبت پر ناز ہوتا ہے
یہ راز تو___میزان عمل پر ہی کھلے گا
ہر شخص یہ کہتا ہے وفادار ہم ہی ہیں
Bewafa Poetry In 2 lines
بے وفائی کر کے پھر مجھے مطمئن کرتا ہے
وہ شخص میری محبت کی توہین کرتا ہے
شوق وفا نہ سہی
خوف خدا تو رکھ
اُس کے نزدیک غمِ ترکِ وفا کچھ بھی نہیں
مطمئن ایسا ہے وہ جیسے ہُوا کچھ بھی نہیں
تمہاری نفرت پے بھی لٹا دی ہم نے جان اپنی
سوچو اگر تم وفا کرتے تو ہم کیا کرتے
بے جا ہے تیری جفا کا شکوہ
مارا مجھ کو میری وفا نے
کیوں وفاؤں کے قصے ادھورے رہے
تیری سانسوں کو ہم نہ ضروری رہے
اُس کے لَب اور پھِر وَفا کی قسم
ھاۓ !! کیا قَسم تھی , خُدا کی قسم
پیار محبت عشق وفا کچھ نہیں
زندگی غم کے سوا کچھ نہیں
تمہارے پاس میرے سوا سب کچھ ہے
میرے پاس تمہارے سوا کچھ نہیں
مطلب پورا بات ختم رابطے ختم
یہ ہے دنیا ہر جگہ وفا ختم
کِس کام کی بَھلا وہ دِکھاوے کی زندگی
وعدے کیے کسی سے ، گُزاری کِسی کے ساتھ
اَوروں پہ بے وفائی کا اِلزام کیا دھریں
اپنی ہی نبھ سکی نہ بہت دن کِسی کے ساتھ
Read:- Love Romantic Poetry in Urdu For Lovers 2023
Sad Bewafa Poetry In Urdu
تیری بے وفائی نہ بیان کرسکے ہم
تھک گئے ہم شاعری کرتے کرتے
اتنی شاعری کر دوں گا تیرے نام پر
لوگ سمجھیں گے بے وفائی کا اکیلا وارث لگتا ہے
نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگز
گلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو
اک عجب حال ہے کہ اب اس کو
یاد کرنا بھی بے وفائی ہے
تو بے وفائی کرے اور پھر یہ حکم بھی دے
کہ بس تیرا رہے فارس ! تیرا غلام ہے کیا
کبھی کسی سے بھی زکر جدائی مت کرنا
ان آنسوؤں کو کبھی روشنائی مت کرنا
جہاں سے بھی جی نہ لگے تم وہی بچھڑ جانا
مگر خدا کے لیے بے وفائی مت کرنا
بے وفائی تمہیں مبارک ہو
ہم نے بدلہ کبھی لِیا ہی نہیں
بے وفائی تو سبھی کرتے ہیں…!!
تم تو سمجھدار تھے کچھ نیا کرتے..!!
چلا تھا ذکر زمانے کی بے وفائی کا
سو آ گیا ہے تمہارا خیال ویسے ہی
تمہیں کیا پتا وفاؤں کا
تم اسلام آباد سے تھوڑی ہو
واجد علی
Read:- Chai Poetry In Urdu | Chai Shayari
If you like our Bewafa Poetry In Urdu – بے وفا شاعری the best Urdu Shayari collection than share it with your friends, and your love ones, and especially who broke your Heart and also share it on Facebook. Thanks For Reading this Bewafa Poetry In Urdu collection.
2 thoughts on “Bewafa Poetry in Urdu Sad Bewafa Shayari”